About


حضرت مفتی عبدالحمید صاحب کا مختصر تعارف

اسم گرامی...
حضرت اقدس مفتی عبدالحمید صاحب قاسمی نقشبندی مجددی دامت برکاتہم

والد اور ولدیت...
والد کا نام مرحوم عبدالشکور صاحب..دادا کا نام بدرالہدی  آپکے پر دادا نومسلم تھے

سن پیدائش... 1976
جائے پیدائش... دہلی

تعلیمی لیاقت...
حافظ عالم مفتی


تعلیم و تربیت....
۱۳ سال کی عمر میں حفط قرآن مکمل ہوا اور حفظ کی تکمیل اپنے استاذ قاری جہانگیر صاحب دامت برکاتہم سے کی..مزید تعلیم کیلئے مادر علمی دارالعلوم دیوبند کا رخ کیا...۱۹۹۵ میں دارالعلوم میں داخلہ ہوا...۱۹۹۹ میں فراغت ہوئی...اور افتاء کی تکمیل بھی دارالعلوم دیوبند سے ہی ہوئی ..

آپ کے خصوصی اساتذہ...
حضرت اقدس مولانا محمد سالم صاحب مدظلہ..شیخ الحدیث والتفسیر مولانا نعیم احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ ...حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری مدظلہ...شیخ الحدیث حضرت مولانا نصیر احمد صاحب رحمۃ اللہ ...حضرت شیخ عبدالحق صاحب اعظمی رحمۃ اللہ علیہ.. حضرت مولانا ریاست علی صاحب بجنوری رحمۃ اللہ علیہ

بیعت...
علوم ظاہری کی تکمیل کے بعد اپنے اسلاف کے نقش قدم پر علوم باطنی کی طرف رخ کیا چنانچہ  اس سلسلہ میں آپ حضرت مولانا عبدالقیوم صاحب رائپوری مدظلہ کے پاس گئے اور بیعت کی درخواست کی تو حضرت نے فرمایا آپ جس علاقہ (آجرہ کولہاپور) سے آئے ہیں اسی علاقہ میں ہمارے سلسلہ کے ایک بزرگ ہیں جاکر انسے بیعت ہوجائیے چنانچہ آپ شمس الاسلام حضرت مولانا منظور نعمانی صاحب رحمہ اللہ کے منظور نظر و خلیفۂ اجل طبیب الامت حضرت اقدس قطب الدین ملا صاحب رحمۃ اللہ علیہ (بلگام کرناٹک) کی خدمت میں حاضر ہوکر 2004 میں انسے منسلک ہوگئے

اجازت و خلافت....
آپ برابر اپنے شیخ کی خدمت میں حاضر ہو کر راہ سلوک میں مقامات طے کرتے رہے حتی کہ وہ وقت بھی آیا کہ آپ اپنے شیخ کے منظور نظر بن گئے اور آپ کے شیخ نے 17/03/2012 کو اپنی اصلاحی مجلس کے موقعہ پر آپکے کندھوں پر خلافت کا بوجھ رکھ دیا...اور مزید یہ کہ آپ نے اپنی روحانی دنیا کو ایسا آباد کیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے سرزمین ہند کے کئی مشہور مشائخ نے آپکو برکۃ اپنے سلسلے کی اجازت وخلافت عطاء فرمائی جن مشائخ نے 
آپکو خلافت عطاء فرمائی ان کے اسماء یہ ہیں 
1⃣حضرت مولانا سالم صاحب قاسمی دامت برکاتہم(مہتمم دارالعلوم دیوبند
صاحبزادہ و خلیفہ حکیم الاسلام حضرت قاری طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ

 2
⃣حضرت مولانا عبدللہ صاحب مغیثی صاحب مدظلہ...اجراڑہ یوپی
خلیفۂ مجاز مفکر اسلام حضرت اقدس مولانا علی میاں صاحب ندوی رحمۃ اللہ علیہ

3
⃣حضرت مولانا الیاس صاحب مفتاحی مدظلہ...ہریانہ
خلیفۂ مجاز شیخ المشائخ حضرت مولانا مسیح اللہ خان صاحب جلال آبادی رحمۃ اللہ علیہ

4
⃣حضرت مولانا ہاشم صاحب مدظلہ...چھٹملپور یوپی
خلیفۂ مجاز حضرت اقدس حافظ عبدالستار صاحب نانکوی رحمۃ اللہ علیہ

اور آپ اپنے شیخ کے انتقال کے بعد بذریعہ فون تاجدار اولیائے نقشبند حضرت اقدس مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم کے مبارک سلسلہ میں داخل ہوگئے

اور اسباق نقشبندیہ طئے کرتے رہے حتی کہ وہ وقت بھی آیا کہ حضرت پیر صاحب نے آپ کو کچھ مہینے قبل ۲۱ مئی ۲۰۱۷ء میں ملیشیاء میں منعقد نقشبندی اجتماع کے موقع پر اجازت و خلافت عطاء فرمائی

ذمہ داریاں …❣
امام و خطیب مرکز مسجد ستارہ مہاراشٹر
صدر جمعیۃ العلماء ضلع ستارہ
کنویز آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بور ضلع ستارہ

زیرنگرانی چلنے والے مدارس.....

دارالعلوم ناگٹھانہ ستارہ
دارالعلوم جامعہ حسینہ ستارہ
صدر.....جامعہ عائشہ للبنات آجرہ کولہاپور مہاراشٹر